بھٹکل:25/ جولائی(ایس او نیوز) بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تعلقہ کے ہیبلے ، یلووڑی کوؤور ، بیلکے گرام پنچایتوں میں ایک ہی مرکز پر 100خدمات دینے والے ’’باپوجی سیوا کیندر‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبران البرٹ ڈیکوستھا، سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبران پاشورناتھ ، وشنو دیواڑیگا، بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک، نائب صدر چندراوتی ، ہیسکام ڈائرکٹر منجوناتھ نائک، بیلکے دیہی سوسائٹی کے صدر منجوناتھ نائک، والمیکی نگم کے ڈائرکٹر وینکٹیش گونڈ وغیرہ موجود تھے۔